مینگو شیک پینے سے چار بچوں سمیت 9افراد کی حالت خراب

جمعرات 9 جون 2022 22:53

فاروق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2022ء) مینگو شیک پینے سے چار بچوں سمیت 9افراد کی حالت خراب ہو گئی جنہیںطبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ لاہور سرگودھا روڈپرچونگی نمبر3 فاروق آباد میں مینگو شیک پینے سے گھر میں موجود 9 افراد کی حالت خراب ہو گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ ان افراد میں 4 بچوں کو چلڈرن ہسپتال جبکہ 5 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں