ڈی ای او صحبت پور کا مختلف سکولو ں کا دورہ ،اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار

پیر 19 ستمبر 2016 18:15

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء ) ڈی ای او صحبت پور کا مختلف سکولو ں کا دورہ کلاس رومز اورکلسٹرکے سامان کا معائنہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر ضیاء الرحمن مینگل نے ضلع صحبت پور کے ہائی سکول جھنڈا تالاب ، ہائی سکول دیھ گھاڑی ، پرائمری سکول محمد حنیف خان کھوسہ ، پرائمری سکول سکندر خان کھوسہ ، پرائمری سکول ، محمد ابراہیم ، پرائمری سکو ل شمس الدین کھوسہ ، پرائمری سکول حاجی محمد اسماعیل خان کھوسہ سمیت متعدد سکولوں کادورہ کیا اس موقع پر ADEO فرید آباد عزیز احمد کھوسہ ADEOصحبت پور مشتاق احمد کھوسہ بھی ساتھ تھے انھوں نے سکولوں کے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور کلسٹر کے سامان کا بھی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ای او نے غیر حاضری اساتذہ پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف کاروائی کی اس موقع پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضری اور سکولوں کی بندش اور تعلیم میں کو تاہی برداشت نہیں کی جا ئی گی انھوں نے اساتذہ سے کہا کہ محنت اور لگن سے بچوں کو تعلیم دیں ہمیں حکومت کی طرف سے تنخواہ بچوں کے پڑھانے کی ملتی ہے اور ہم اپنے فرض کو پورا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں