فیصل آباد پنجاب سکولز کرکٹ چیمپیئن شپ کی رنر اپ کے اعزاز میں تقریب

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعرات 30 ستمبر 2021 12:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2021ء) حکومت پنجاب کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر 16 سینٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چیمپیئن شپ کی رنر اپ ایم سی بوائز ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڑ کی ٹیم کے اعزاز میں ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پرنسپل ادارہ راؤ اقبال تھے۔سکول کے اساتذہ، ٹیم کے ارکان اور طالب علم بھی تقریب میں موجود تھے۔

پرنسپل نے بتایا کہ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڑ نے چیمپئن شپ میں چار میچز کھیلے اور تین میں نمایاں کامیابی حاصل کی، پول میں ٹاپ ہونے پر ڈی پی ایس سے فائنل میچ کھیلا۔انہوں نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے لیکن اس اہم ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کی پوشیدہ صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئی ہیں جس سے مستقبل میں ان میں مزید نکھار آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکول میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور فوکس ہے۔راؤ اقبال نے ٹیم آفیشلز کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی قیادت میں ٹیم کی پروفارمنس تسلی بخش رہی۔اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور حوصلہ افزائی پر رئیس ادارہ کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کریں گے۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں