قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس میں شمسی توانائی سے چلنے والاواٹر اپلفٹنگ موٹر پمپ منصوبے کا شاندار افتتاح

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:45

غذ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس میں شمسی توانائی سے چلنے والاواٹر اپلفٹنگ موٹر پمپ منصوبے کا شاندار افتتاح کرلیاگیا۔اس شاندار منصوبے کے افتتاح سے غذر کیمپس کی30ایکڑ زمین کو سیراب کرنے سمیت پر وزیراعظم کلین اینڈ گرین سکیم مہم کو کامیابی سے پائے تکمیل تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس حوالے سے قراقرم یونیورسٹی غذر کیمپس میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیاگیا،جس میں قراقرم یونیورسٹی کے IFAD پراجیکٹ کے غیر ملکی مندوبین، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،ڈپٹی کمشنر غذر دلدار احمد ملک،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر، رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون،ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد،کواڈنیٹر IFADگلگت بلتستان ڈاکٹر احسان اللہ میر،دیگر اداروں کے سربراہان سمیت مین کیمپس و غذر کیمپس کے سینئر منیجمنٹ وفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ باہمی تعاون سے ہی عظیم ملک و قوم کے خواب کو پورا کیاجاسکتاہے۔باہمی تعاون ہی ہے جس کے ذریعے قراقرم یونیورسٹی غذر کیمپس نے مختصر وقت میں ایک نمایاں مقام حاصل کیاہے اور ضلع غذر میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کررہاہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ IFAD زرخیز و گرین گلگت بلتستان میں اہم کردار ادا کررہاہے،جس کی زندہ مثال غذر کیمپس میں شمسی توانائی سے چلنے والا واٹر اپلفٹنگ پمپ منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

اس منصوبے کی افتتاح سے کیمپس کو درکار پانی حاصل کرنے کا مقصد پورا ہوگاوہی پر وزیراعظیم سوملین سونامی کلین اینڈ گرین سکیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کو تعمیر کرنے میں معاونت کرنے پر اکنامکس ٹرانسفر میشن انشیٹیو گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس عمل کو تعلیم دوست پالیسی قرار دیتے ہیں۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرغذردلدار ملک نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے قراقرم یونیورسٹی کا کردار مثالی رہاہے۔خطے میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لئے ضلعی انتظامیہ قراقرم یونیورسٹی کو ہرممکن تعاون فراہم کریگی۔انہوں نے کہاکہ جامعہ قراقرم کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی گلگت بلتستان بلخصوص غذر کے لیے بہت زیادہ احسانات ہیں،جس کی مثالی غذر میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے غذر کیمپس کا قائم کرناہے،جس پر وائس چانسلر سمیت ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

ان سے قبل ڈائریکٹر غذر کیمپس ڈاکٹر میمونہ نیلوفر اور بوائز کالج ہاتون کے پرنسپل پروفیسر جمعہ خان نے تقریب میں شریک شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے اس منصوبے کی تکیمل کے لیے اکنامکس ٹرانسفر میشن انشیٹیو گلگت بلتستان اور قراقرم یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیاگیا۔اسی باہمی تعاون کے سمجھوتے کے تحت ای ٹی آئی نیKIU غذر کیمپس میں سمشی توانائی سے چلنے والا واٹر اپلفٹنگ پمپ نصب کیا، جس کے بعد دریاسے پانی کو اپلفٹ کرکے غذر کیمپس کی 30ایکڑ زمین کو سیراب کیاجائے گا۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں