اے کے ڈی این نے گلگت بلتستان میں عوام کی سب خدمت کی ہے

پیر 22 جنوری 2018 20:33

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی غدرکی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ (اے کے ڈی این ) نے گلگت بلتستان میں عوام کی سب خدمت کی ہے (اے کے ڈی این )کا ایک ذیلی ادارہ آغاخان ہیلتھ سروس کی خدمت کسی سے پوشیدہ نہیں لیکن کچھ عرصے سے آغاخان ہیلتھ سروس کی خلاف ادارہ کے اندر بیٹھے ہوئے بڑی تنخواہیں لینے والے سی ای او اور اس کے ماتحت چند لوگ گلگت بلتستان میں آغاخان ہیلتھ سروس کو ختم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ،اس کے علاوہ وہ چھوٹے ملازمین میں ایل ایچ وی کے علاوہ آفس سٹاف جن کی محدود تنخواہیں ہیں ان کو بغیر مالی مراعات دے کر ادارہ ہذا ان کو بے داخل کرنا چاہتے ہیںجب کہ گورنمٹ میں ان کے برابر کے لوگ ساٹھ ہزار سے ستر ہزار تک تنخواہیں لیتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کبھی بھی ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو برداشت نہیں کریگی فوری طور پر ہیلتھ سنٹر کو بحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں ملازمین کو اگر فارغ کرنا ہے تو آغاخان ایجوکیشن کی طرح ان کو بھی مراعات دیا جائے۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں