غذر، ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر گلگت بلتستان میں اس سال گیارہ لاکھ پودے لگائے جائیں گے، ڈسٹرک فارسٹ آفیسر

بدھ 2 اکتوبر 2019 15:40

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) ڈسٹرک فارسٹ آفیسر غذر اشتیاق احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر گلگت بلتستان میں اس سال گیارہ لاکھ پودے لگانے کے منصوبے پر کام کررہی ہیں، جس کے تحت غذر کے تمام سرکاری زمینوں پر چار لاکھ پھلدار اور غیر پھلدار پودے لگایا جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں سے پودوں کی ڈیمانڈ لی گئی ہے اور بہت جلد پودے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری کالجوں، اسکولوں میں بڑی تعداد میں پودے لگایا جائیں گے ، متعلقہ محکمے پودوں کی حفاظت کریں گے تاکہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں