غذر میںدنیا بھر کی مشہورجلتی جھیل جم کر کھیل کا میدان بن گیا

روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مقامی، ملکی اور بین الاقوامی سیاح جھیل دیکھنے آتے ہیں حکومت غذر سمیت پورے گلگت بلتستان میں ونٹر ٹورزم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے ،، صوبائی وزیر سیاحت فداخان

اتوار 8 دسمبر 2019 15:20

غذر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) ضلع غذر کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے دنیا بھر کی مشہور دو کلومیٹر لمبا ڈیڑھ کلومیٹر چوڑا اور 80 فٹ گہرا جلتی جھیل جم کر کھیل کا میدان بن گیا ہے جہاں ان دنوں درجرارت منفی 10 سینٹی گریڈ ہے یہ دنیا کا منفرد جھیل جم جانے کے بعد سیاحوں کا مرکز بن گیا ہے جہاں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مقامی، ملکی اور بین الاقوامی سیاح جھیل دیکھنے آتے ہیں اور جمی ہوئی جھیل پر منچلے فٹ بال، کرکٹ کے علاوہ اسکیٹنگ کے علاوہ گٹل پولو بھی کھیلتے ہیں، صوبائی وزیر سیاحت فداخان فدا نے اے پی پی کو بتایا کہ وقاقی اور صوبائی حکومت غذر سمیت پورے گلگت بلتستان میں ونٹر ٹورزم کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہیں کیونکہ جلتی جھیل کا شمار دنیا کے منفرد جھیلوں میں ہوتا ہے جہاں منفی 10 سنٹی گریڈ میں برف نہیں ہوتا ہے صرف ککر جم جاتا ہے اس وجہ سے اس جھیل پر سالانہ مختلف کھیلوں کا ٹورنامنٹ انعقاد کیا جارہاہے ہے اور پاکستان ائیر فورس کی جانب سے نوجوانوں کو ائس اسکیٹنگ کے سامان کے ساتھ ٹرینگ بھی دیا جاتا ہے اس سال بھی کھیلوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ائیر فورس کے تعاون سے اسکیٹنگ کے ٹریننگ کا بندوبست کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہے کہ جھیل پر ریسکیو اسٹاف کو تعینات کریں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو ۔

۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں