شدید سردیوں کے باعث ضلع غذر کے تمام سرکاری سکولوں میں 20 دسمبر سے دو مہینوں کی تعطیلات کا فیصلہ

اتوار 8 دسمبر 2019 15:20

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) شدید سردیوں کے باعث ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں 20 دسمبر سے دو مہینوں کیلئے تعطیلات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ترجمان محکمہ تعلیم غذر کے مطابق اس سال سردیوں کے تعطیلات میں دس روز کا اضافہ کرکے پورے دو مہنے کردیا گیا ہے گذشتہ سال ایک مہینہ 20 کی تعطیلات دی گئی تھی مگر سردی میں اضافے کے باعث اس سال تعطیلات میں دس روز کا اضافہ کردیا گیا ہے، اسی طرح 20 دسمبر کو سردیوں کے تعطیلات شروع ہونگے اور 21 فروری سے دوبارہ تمام سرکاری سکولوں میں باقاعدہ پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں