محکمہ فشریز غذر کی گوپس اور پھنڈر سے آنے والی گاڑیوں کی تلاشی، کئی کلو مچھلی برآمد، ملزمان گرفتار

بدھ 24 جون 2020 16:55

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) محکمہ فشریز غذر کے عملے نے غذر روڈ پرناکہ لگا کر گوپس اور پھنڈر سے آنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی اور کئی کلو مچھلی برآمد کرنے کے علاوہ جالیں بھی قبضے میں لے لی ۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ فشریز فدا عالم نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور ان پربھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس وقت کورونا وائرس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں مچھلیوں کے شکار پر دفعہ 144 نافذ کیا ہے اس کے باوجود بھی جو لوگ خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کے خلاف محکمہ فشریز کا عملہ بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر محکمہ فشریز کے عملے نے غیر قانونی شکار کرنے والے 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے بھاری جرمانے بھی وصول کیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ فشریز غذر نے بڑی تعداد میں سیزنل لائسنس جاری کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں