پرائیویٹ فارمز بناکر علاقے کے لئے ٹراؤٹ مچھلی کی کمی دور کر دی گئی ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری

اتوار 28 جون 2020 17:55

غذر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2020ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید ابرار حسین نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ ضلع غذر میں ٹراؤٹ مچھلی کے حوالے سے پرائیویٹ فارمز بناکر علاقے کے لئے ٹراؤٹ مچھلی کی کمی دور کر دی گئی ہے حکومت پرائیویٹ فش فارمنگ کے مالکان کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی اہم منصوبے شروع کر رہا ہے جس میں مچھلیوں کو مارکیٹ تک پہنچانے کے لیے اچھی سڑکیں اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برگر کا مقام مچھلیوں کے پیداوار کے لیے انتہائی مفید جگہ ہے اس وقت بھی بالکل میں تقریباً 13 سے زائد پرائیویٹ فارم بنائے گئے ہیں جن کے مالکان بڑی آمدن کماتے اور ساتھ ساتھ کئی لوگوں کو روزگار بھی دے چکے ہیں ان کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان نے 80 لاکھ روپے کی لاگت سے فش فارمز سے اوپر مین روڈ تک سڑک کے بنانے کی بھی منظوری دی ہے تاکہ فش فارم کے مالکان با آسانی سے مچھلیوں کو مین روڈ تک پہنچا سکے اور گاہکوچ اور گلگت شہر کے مارکیٹوں میں اچھی قیمت میں فروخت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں