تحریک انصاف کو منظم کرنے کے لئے کارکن کام کر رہے ہیں،سید جعفر شاہ

اتوار 28 جون 2020 17:55

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غذر سیمت پورے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو منظم کرنے کے لئے کارکن کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان نے 18اگست کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی منظوری دے کر جمہوری عمل کو مکمل کیا ، یہاں کی مخالفین کہتے تھے کہ حکومت وقت پر الیکشن کرنے نہیں دے گی صدر پاکستان کی جانب سے انتخابات کی منظوری ملنے کے بعد مخالفین کی زبانیں بند ہو چکی ہے اور انشاء اللہ 18 اگست کو باقاعدہ کورونا سے بچنے کے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم پاکستان ملک کو دیرپا عظیم بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ان کے اس عظیم مشن کو آگے بڑھانے کے لیے گلگت بلتستان کے عوام بھی گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنائیں گے۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں