غذر،ایس ایس پی کی ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز اور عملہ ٹریفک سے ہنگامی کانفرنس

بدھ 9 جون 2021 16:54

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) ایس ایس پی غذر عبدالمجید  کی  ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز اور عملہ ٹریفک سے ہنگامی کانفرنس، جس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سے ضلع غذر سے ملک کے دیگر شہروں کو جانے والے پبلک ٹرانسپورٹ کی مکمل چھان بین کی جائے گی ، ہر بڑی گاڑی میں پانی کا انتظام چیک کیا جاے گا،دوران سفر خواتین  کا احترام اور خاص طور پر سفر میں ان کا خاص خیال رکھنے کے بارے میں بھی چھان بین کی جاے گی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ  یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ اکثر ٹرانسپورٹ مخصوص ہوٹلوں میں گاڑی روکتے ہیں، آئندہ سے ایسی جہگوں میں گاڑی روکی جائے جہاں بہت سارے ہوٹلز ہوں ،تاکہ مسافر حضرات اپنی پسند اور حیثیت کے مطابق کھانا کھاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ اوپر دی گئی ہدایات پر عمل در آمد یقینی ہوگا ،اس کے باوجود بھی کسی مسافر کو اس حوالے سے کوئی شکایت ہوگی تو وہ فوری طور پر ضلع غذر کے کنٹرول نمبر 0581415پہ اطلاع دے گا، تاکہ اس کمپنی، ادارہ یا گاڑی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں