دنیا کے بلندتر ین پولو گراونڈ شندور میں سہ روز میلے کا آغاز، افتتاح نگران وزیر اعلی خیبر پختونخو نے کیا

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:39

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) دنیا کے بلندتر ین پولو گراونڈ شندور میں سہ روز میلے کا آغاز نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے اس اہم ایونٹ کا افتتاح کیا، اس اہم ایونٹ میں شرکت کیلئے ملک کے کونے کونے اور بیرونی دنیا سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح شندور میں خیمہ زن ہوگئے ہیں ،پولو کا پہلا میچ لاسپور (چترال ) اور ٹیرو غذر کے درمیان کھیلا گیا جسمیں لاسپور چترال کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیرو غذر کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول کرکے یہ میچ اپنے نام کر لیا اس موقع پر ہزاروں شائقین نے یہ اہم میچ دیکھا نگران وزیر اعلی نے جتنے والی ٹیم کے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے شندور میں ہزاروں خیمے لگا دئیے گئے ہیں ایک اندازے کے مطابق اب تک پچاس ہزار سے زائد سیاح شندور میں خیمہ زن ہوگئے اور سیاحوں کی امد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پانچ ہزار سے زائد سیکورٹی کے اہلکار تعنیات ہیں جو سخت چیکنگ کے بعد شائقین کو شندور میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اج پولو کا میچ گلگت بی اور چترال بی کے درمیان کھیلا جائے گا اس کے علاوہ گلگت اور چترال کا کلچر شو بھی پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں