ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے ہوٹلوں میں صفائی کا ناقص انتظامات کی وجہ سے عوام سخت پریشان

نکاسی آب کی سہولت تک موجود نہیں،ہوٹلوں کا گندہ پانی مین روڈ پر پھنک دیا جاتا ہے

جمعہ 13 جولائی 2018 21:39

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے ہوٹلوں میں صفائی کا ناقص انتظامات کی وجہ سے عوام سخت پریشان انتطامیہ کی طرف سے کارروائی نہ ہونے سے زیادہ تر ہوٹلو ں میں نکاسی آب کی سہولت تک موجود نہیںہوٹلوں کا گندہ پانی مین روڈ پر پھنک دیا جاتا ہے ڈی سی روڈ پر بھی بعض ہوٹل مالکان ہوٹل کا گندہ پانی روڈ پر پھنک دیتے ہیں اور برتنوں کی صفائی روڈ پر لگے عوام کے پینے کے پانی کے نل میں دھودیتے ہیں صفائی کی چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر ہوٹل والے گندگی بانٹ دیتے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ نے بھی چھپ سادہ لی ہے گاہکوچ کے متعدد ہوٹلوں میں پانی کی سپلائی تک موجود نہیں جس باعث ان ہوٹوں میں گندگی سے بیماریاں پھلنے کا خطرہ ہے اور اس حوالے سے صٖفائی کی چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے ان ہوٹلوں میں گندگی عام ہوچکی ہے اور گندا پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بعض ہوٹل والے اس گندے پانی کو سڑک پر پھنک دیتے ہیں اور بعض برتنوںکو بھی روڈ پر ہی دھوتے ہیںبلدیہ نے گاہکوچ بازار میں عوام کو پینے کے لئے صاف پانی فراہم کیا اب اس پانی پر بھی بعض ہوٹل مالکان اپنے ہوٹلوں کے برتن دھوتے نظر آتے ہیں مگر انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے اور ان ہوٹل والوں سے کوئی پوچھنے نہیں

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں