وزیراعلیٰ کا غذر میں 1122 کا دفتر قائم کرنے کا عوام سے وعدہ ،غذر روڈ کی طرح ہوائی ثابت ، گلاب شاہ بلبل

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:04

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما گلاب شاہ بلبل نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کا رواں سال جون میں غذر میں 1122 کا دفتر قائم کرنے کا عوام سے وعدہ کیا تھا مگر یہ اعلان بھی غذر روڈ کی طرح ہوائی ثابت ہوا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے تین سالہ دور میں غذر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہوا ہے غذر میں 1122کا دفتر تاحال قائم نہ ہونا یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ لاکھوں ابادی والے اس ڈسٹرکٹ کو ہر وقت نظرانداز کیا جارہا ہے جبکہ غذر سے آبادی میں چھوٹے ڈسٹرکٹ میں 1122کے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں حالانکہ گلگت اور سکردو کے بعد غذر میں 1122کے دفاتر قائم کئے جانا چاہئے تھا مگر تاحال یہاں کے عوام کو یہ سہولت موجود نہیں ہے ایمرجنسی کی صورت میں لوگ صرف ہسپتال میں موجود ایمولنس کی طرف رجوع کرتے ہیں مگر ان کی حالت بھی قابل رحم ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اورڈپٹی کمشنر غذر سے غذر میں فوری طور پر1122کا دفتر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں