غذر میں بلہنز تک سڑک بحال ،ْمتاثرین کیلئے ٹینٹ ولیج قائم

جمعہ 20 جولائی 2018 15:47

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ڈپٹی کمشنر شجاع عالم نے کہا ہے کہ گائوں بلہنز تک سڑک بحال کردی گئی ہے اور محفوظ مقامات پر متاثرین کیلئے ٹینٹ ولیج قائم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غذر کے ڈپٹی کمشنر شجاع عالم کے مطابق بدسوات سمیت کئی متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بھی بحال کردی گئی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق کور کمانڈر ایف سی این اے کے احکامات پر انجینئرز کی ٹیم نے سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے گلیشیئر اور جھیل کے نقصان زدہ علاقوں کا جائزہ لیا ہے۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں