تحصیل اشکومن کے گائوں تھپشکن کا واحد پُل دریا کے درمیان آگیا ،

گزشتہ چھ روز سے گائوں کے چھیالیس کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے سنگین مشکلات کا سامنا

پیر 23 جولائی 2018 23:08

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) تحصیل اشکومن کے گائوں تھپشکن کا واحد پُل دریا کے درمیان آگیا گزشتہ چھ روز سے گائوں کے چھیالیس گھرانوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے سنگین مشکلات کا سامنا ہے گائوں کے مکین شکور خان اور ایوب خان اور مستی بیگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے گائوں کے اندر اشیائخوردنوش کے شدید مسائل کا سامنا ہے گائوں میں اشیائے خوردنی کے حصول اور علاج کا بڑامسلہ ہے چونکہ ان کا دیگر علاقوں سے زمینی رابط کٹ جانے کی وجہ سے انھیں سخت مشکلات کا سامنا ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے لیے مثبت اقدام اُٹھایا جائے۔اور آمدورفت کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائے

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں