جہانزیب کے سابقہ جھوٹے دعووں سے عوام تنگ آچٴْکے ہیں،مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد

بدھ 2 جنوری 2019 23:03

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبر اسمبیلی جہانزیب کا یاسین کے لیے جی بی کونسل سے دو ارب روپے کا خصوصی گرانٹ منظور کرانے کا دعوی محض دیوانوں کا خواب اور جھوٹ کا پلندہ کے سوا کچھ نہیں ہے، جہانزیب ہر سال ایک بڑا جھوٹ بولتا ہے دو سال قبل بھی طاوس دیدارگاہ کے لیے سینٹ آف پاکستان سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دس کروڈ روپے منظور کرانے کا جھوٹ بول چکا ہے جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے اور نہ ہی کبھی شرمندہ تعبیر ہوگا، ممبر اسمبلی جہانزیب کے سابقہ جھوٹے دعووں سے عوام یاسین تنگ آچٴْکے ہیں ایسے میں ایک اور بڑے جھوٹ کا اعلان اپنی سیاسی ناکامی کا ثبوت دینے کا مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت آنے کے بعد گلگت بلتستان کے لیے فنڈز دینا تو درکنار جبکہ گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی سے دو ارب جبکہ پی ایس ڈی پی سے پانچ ارب روپے کے کٹوٹی کر چکی ہے۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں