غذر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری

بدھ 2 جنوری 2019 23:19

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی گزشتہ روز سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے باعث درجنوں بالائی علاقوں کا زمینی رابطے منقطع ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، جبکہ دوسری جانب سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بالائی علاقے پھنڈر ،ٹیرو ،بارست ،درکوت ،مترم دان دیگر بالائی علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مقامی بازاروں اور ہسپتالوں تک پہنچے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں