بجلی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے بھرپور اور عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے، اسسٹنٹ کمشنرغذر

بدھ 9 جنوری 2019 23:25

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن فیاض احمد کا سٹی تھانہ پولیس کے ہمراہ گاہکوچ شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے، درجنوں غیرقانونی سپیشل لائنز کاٹ دیں۔

(جاری ہے)

بجلی کی شدید قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ غذر نے بجلی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے بھرپور اور عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے غیر قانونی کنکشن لگانے والے صارفین اور کنکشن لگانے والے محکمہ برقیات کے عملے کے خلاف مقدمات بھی درج کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔

اے سی پونیال نے گاہکوچ میں بھاری برقی آلات کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ انہی بھاری برقی آلات کے خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ مقامی تاجروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیٹر ، گیزر سمیت دیگر دیسی ہیٹنگ کے آلات کی فروخت سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں