غذر، گلگت بلتستان کی حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کے سفر پر گامزن ہے، مشیر برائے خوراک غلام محمد

ہفتہ 13 اپریل 2019 17:58

غذر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے مشیر برائے خوراک غلام محمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہت جلد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاحفیظ الرحمن غذر کا دورہ کر کے گوپس یاسین ضلع کا بھی باقائدہ اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب یاسین میں تعمیر ترقی کا اٹھ سالہ جمود ٹوٹ چکا ہے اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا یاسین کے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڈا جاسکتا ہے، گلگت بلتستان کی حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کے سفر پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے یاسین کی ترقی کے لیے 60 کرورڈ کا خصوصی فنڈز دیا ہے اور اس خطیررقم سے اسی سال یاسین میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا، جن میں چار آر سی سی پل ، ہندور تا املست روڈ ،گرلز مڈل سکول درکوت شامل ہیں ،اسکے علاوہ وزیراعلی گلگت بلتستان کے باقی اعلانات پر بھی عمل درآمد کے متعلقہ ادارے تیزی سے پیپر ورک کا کام کررہے ہیں یاسین کے عوام کو سابقہ آٹھ سالوں اور مسلم لیگ ن کے دور حکومت کا ڈھائی سالوں کا واضع فرق نظر آئے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یاسین کے عوام وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا یاسین آمد پر شاندار استقبال کریں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں