صوبائی حکومت، وفاقی حکومت سے ملکر گلگت بلتستان میں بجلی کے اہم منصوبوں پر کام کررہی ہے، مشیروزیر اعلی گلگت بلتستان

پیر 15 اپریل 2019 17:29

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مشیر غلام محمد نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ صوبائی حکومت، وفاقی حکومت سے ملکر گلگت بلتستان میں بجلی کے اہم منصوبوں پر کام کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، اس سلسلے پھنڈر 80 میگاواٹ ہائیڈروپاورپروجیکٹ کنسپٹ کلرنس پیپر مکمل کرکے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ارسال کردیا دیا تاکہ آئندہ سال وفاقی اے ڈی پی میں شامل کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں یہ بھی کہا ہے پھنڈر 80 میگاواٹ ہائیڈور پاور پروجیکٹ کی تعمیر پر 17ارب 14 کروڈ 97 لاکھ روپے لاگت آئے گی جبکہ اس منصوبے سے 80 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جس میں 40 میگاواٹ گلگت بلتستان کی ضرورت پوری کرے گی اور اضافی 40 میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ چترال میں شامل ہوگی۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں