غذر، سٹی مجسٹریٹ کا شہر کے مختلف دکانوں پر چھاپے غیرمعیاری ایشیا رکھنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے

پیر 20 مئی 2019 16:50

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سٹی مجسٹریٹ گاہکوچ عارف حسین کا گاہکوچ شہر کے مختلف دوکانوں پر چھاپے غیرمعیاری ایشیا رکھنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کردیا اس موقع پر انہوں نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ شہر سیمت پورے پونیال کے علاقے میں غیر معیاری ایشیاء کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کیا جاتا ہے تاکہ مارکیٹ میں عوام کو معیاری سامان کی فراہمی ممکن ہونے کے علاوہ سرکاری نرخ نامے پر بھی عملدرآمد کو بھی یقنی بنایا جائے انہوں نے کہا ہے اج جن دوکانوں پر چھاپے کیا گیا ہے ان میں سے کئی دوکانوں سے غیر معیاری سامان برآمد ہونے پر بھاری جرمانے عائد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ آئندہ ایسی حرکت نہ کریں انہوں نے کہا قصاب خانوں کا بھی روزانہ چکنگ ہورہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گاہکوچ شہر میں بڑا گوشت روزانہ کی بنیاد پر تین مقامات پر دستیاب ہوتا ہے اور چھوٹے گوشت کی فراہمی کے حوالے سے بھی سختی کی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ گاہکوچ شہر میں گوشت کی تمام دوکانیں صج سے شام چار بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ روزہ داروں کو گوشت کا حصول ممکن ہو۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں