غذر ۔گلگت بلتستان میی نیب کو فعال بنایا جائے،ایڈوکیٹ عطاء الرحمان

پیر 27 مئی 2019 17:11

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) سنئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف ایڈوکیٹ عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میی نیب کو فعال بنایا جائے،سیاست کے آڑ میں بعض لوگ کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن گئے ہیں، عوامی مفادات پر کام کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں، گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں گزشتہ 4 سالوں کی سکیموں کی باقاعدہ چھان بین اور فوری تحقیقات کراکر اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ علاقے میں ترقیاتی سکیموں کو انصاف پر مبنی اور عوام الناس کے فلاح و بہبود کئلئے رکھے گئے ہیں کہ نہیں،اور خزانہ سرکار سے صرف ہونے والی بھاری بھر رقوم کہاں کہاں اور کس کس نہج میی صرف ہورہی ہے اور کیسے اور کن کے ذریعے ہورہی ہے، نیز اس بات کے بھی سختی سے چھان بین کی اشد ضرورت ہے کہ کوئی منتخب عوامی نمائندہ الیکشن سے پہلے کتنے اثاثہ جات کا مالک تھا اور اب الیکشن جیتنے کے بعد کتنے اثاثہ جات کے مالک بنا اور بنا تو کیسے بنا۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں