غذرگوپس بازار میں آوارہ کتوں کی بھر مار، شہریوں کا کتوں کی تلفی کا مطالبہ

پیر 27 مئی 2019 18:24

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) گوپس بازار میں آوارہ کتوں کی بھرمار۔اے سی آفس ،اغاخان ہلتھ سنٹر،سول ہسپتال گوپس ، پی سی او پٹرول پمپ ،مین بازار ،کالج روڑ ,فوجی فاؤنڈیشن ڈسپنسری اور گوپس تھانہ کے ایریا میں شام کو باہر نکلنا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گوپس بازار میں آوارہ کتوں کے باعث شام کے اوقات میں سلف سودا خرید نے کے لے بازار آنے جانے والے پبلک کے علاؤہ گوپس ،پھنڈر اور یاسین سے مریضوں کو لیکر اغاخان ہسپتال گوپس آنے جانے والوں کو شدید مشکلات درپیش ہے۔

گوپس بازار ایریا میں آوارہ کتوں کی کثرت کی وجہ سے نہ صرف گوپس کے عوام کو مشکلات ہے بلکہ گوپس کے بالائی علاقے پھنڈر اور سب ڈویڑن یاسین آنے جانے والے مسافروں کو بھی ہر وقت پریشانی کاسامنا رہتا ہے۔گوپس اور یاسین کے عوامی حلقوں نے ڈی سی غذر سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ گوپس بازار میں موجود آوارہ کتوں کو ختم یا کم کرنے کیلے کتا مار مہم کا آغاز کیا جاے۔تاکہ گوپس کے عوام اور دیگر علاقوں سے آنے جانے والے مسافروں کو کتوں کے حوالے درپیش پریشانی کا ختمہ ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں