غذر ۔ ایفاد کے زیر اہتمام غذر میں چار مزید اسکیموں پر کمیونٹیز کے درمیان معاہدی ہوگئے

پیر 3 جون 2019 18:47

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) 76 کروڈ کی لاگت سے ایفاد کے زیر اہتمام غذر میں چار مزید اسکیموں پر کمیونٹیز کے درمیان معاہدے ہوگئے۔ اس حوالے سے گاہکوچ میں ایک تقریب ہوا جس میں ایفاد اور اے کے آر ایس پی میڈیا کے علاوہ کمینوٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہاتون میں 14368922 روپے لی لاگت سے روڈ کی تعمیر ہوگی اسی طرح شمش آباد اشکومن میں 35,208,680 روپے کی لاگت سے تعیر ہوگا پنگل گوپس میں 16,455507 روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوگی جبکہ ہندارپ میں تقریباً دس کروڈ کی لاگت سے واٹر چینل تعمیر کرنے کے حوالے سے معایدہ طے ہوا۔

یہ تمام اسکیمیں آئند ڈیڑھ سالوں میں مکمل ہونگے۔اس موقع پر صوبائی ریجنل کوآرڈینیٹر ای ٹی آئی گلگت بلتستان عبدل خبیر نے کہا ہے کہ ان چار اسکیموں کے ساتھ غذر میں کل تیس سے زاید منصوبوں پر کام ہورہا ہے ان تمام اسکیمیں مکمل ہونے کے بعد غذر میں معاشی انقلاب آئے گا انہوں نے کہا ہے کہ ایفاد کے منصوبے کے زرئعے غیریب اور مستحق لوگوں کو گھر بھی بنا کر دیتے ہیں اور علاقے میں آر سی سی پلوں کی تعمیر شروع کردیا ہے

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں