ڈپٹی کمشنر کا غذر روڈ پر جاری پیج ورک کے کام کا جائزہ

منگل 11 جون 2019 23:00

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر غذر دلدار احمد ملک کا غذر روڈ پر جاری پیج ورک کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ غذر روڈ کاکام تاخیر کا شکار ہے ٹھیکیہدار کو بلایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گاہکوچ کی سڑکوں پر کیا گیا تمام مٹیلنگ کا کام غیر معیاری ہے اور وہ دوبارہ بنوایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ غیر معیاری کاموں کی وجہ ٹھیکیدار سے زیادہ وہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکسین،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنیئر،اور ورسیر ہیں جو کام کی دوران نگرانی نہیں کرتے ہیں اس وجہ سے ترقیاتی اسکمیں تاخیر اور غیر معیاری ہو جاتی ہے ۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں