غذر،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع

منگل 11 جون 2019 23:00

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) ایس ایس پی غذر سلطان فیصل کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع، انچارچ ڈسڑکٹ سپیشل برانچ محمد افضل Fc امتیاز Fc اشفاق اور Fc اعجاز نے ٹرک ڈرائیور حفیظ الرحمن ولد ھدایت الرحمن ساکن مانسہرہ کو مشکوک پاکر اس کی تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے 85 گرام چرس بر آمد ہو ا جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈسڑکٹ سپیشل برانچ نے تھانہ سٹی گاہکوچ میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 41/19 بجرم 3/4 حکم امتناع منشیات کا مقدمہ قائم کر کے ملزم سے تفتیش کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں