غذر، کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈائون، 36 کا چالان

منگل 18 جون 2019 20:33

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ایس ایس پی سلطان فیصل کی ہدایت پر عملہ ٹریفک کے انچارچ SIP حاکم جان اور AsI محمد اسحاق نے ہمراہ عملہ ٹریفک کے ناکہ لگا کر کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے 36 کا چالان کر کے تھانہ سٹی میں موٹر سائکلز بند کردئیے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں بچوں کے والدین کو طلب کیا گیا اور ان سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ ان کے بچے موٹر سائیکز اور گاڑیاں نہیں چلائینگے۔ چالان کی مد میں سرکاری خزانے میں رقم جمع کروا دی گئی۔ عوام غذر نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے آئندہ بھی اسے جاری رکھنے کی اپیل کی۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں