غذر میں گلیشیئرز پگھلنے سے دریاوں میں طغیانی

کئی رابطہ پل بہہ گئے، متعدد بالائی دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا

پیر 8 جولائی 2019 21:04

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) غذر میں مسلسل گرمی کے باعث گلیشیئرز پگھلنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے دریا اور نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور نشیبی علاقوں میں کٹاو کا عمل جاری ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں کئی رابطہ پل بہہ گئے ہیں جبکہ متعدد بالائی دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا بتانا ہے کہ دریائے ایمت میں پانی کے بہاو? کے اضافے کے سبب شمس ا?باد ایمت کا پل بہہ گیا جس سے وہاں کے دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ شیر قلعہ نالے میں بھی طغیانی سے وہاں کا رابطہ پل بہہ گیا جس سے اس کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ان حالات میں متاثرین نے شکوہ کیا کہ محکمہ تعمیرات عامہ غائب ہے ،انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ چیف سیکریٹری متاثرہ رابطہ سڑکوں کی بحالی میں خود توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں