گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھینکداس سنگل میں سالانہ یوم انعامات بارے تقریب

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:42

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھینکداس سنگل میں سالانہ یوم انعامات کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی وزیر سیاحت و کھیل فدا خان فدا تھے۔تقریب میں طالبات والدین کے علاوہ محکمہ تعلیم کے عہدہ دران نے شرکت کی۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر نے سکول کی کارکردگی کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا جسے شرکا نے سراہا اور داد دی۔

سکول کے طالبات نے ٹیبلوں اور ملی نغمے پیش کئے۔

(جاری ہے)

ڈی ڈی ای غذر خوش رب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ تھینکداس گرلز ہائی سکول ایک مثالی سکول ہے، جن کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ غذر کے تمام سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا دورہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا فدا خان فدا خان فدا کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے کیے ہوئے وعدے کے مطابق گرلز مڈل سکول تھینکداس کو ہائی سکول کا درجہ دیا اپنے دور حکومت میں فدا خان فدا نے جو ترقیاتی کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

اس موقع پر وزیر سیاحت فدا خان فدا نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل اس سکول کا دورہ کر کے ہائی سکول بنانے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگلے جون کو اس سکول کو ہائٹ سیکنڈری بنانے کے لئے فنڈ مہیا کرونگا۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں