کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت قرضوں کے حصول کے لیے آگاہی سیشن کا جلد انعقاد ہو گا، پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:45

غذر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے گاہکوچ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت 25 ارب روپے صرف چار فیصد منافع پر نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضے دے رہاہے اور یہ قرضہ زیادہ تر نیشنل بنک کے ذریعے دیا جارہا ہے ان قرضوں کے حصول کو آسان بنانے کے لیے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نیشنل بنک کے اعلیٰ افیسران کے ذریعے گریجویٹ نوجوانوں کو آگاہی سیشن کا جلد انعقاد کررہا ہے، جس میں نوجوانوں کو کامیاب نوجوان پروگرام اسکیم قرضوں کی وصولی جلد اور آسانی سے ممکن ہو اور اسکے علاوہ قراقرم یونیورسٹی کے زیراہتمام چالیس شارٹ کورسسز پروگرام شروع کیا جارہا ہے، جن میں ہوٹل مینجمنٹ، فشریز، چاینیز اور انگلش لینگویج کورسسز کے علاوہ دیگر کورسسز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہاں کے نوجوان کامیاب نوجوان پروگرام اسکیم سے آسان قرضے لیکر اپنا کاروبار شروع کریں تاکہ بے روزگاری ختم ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں غذر سے انٹرنیشنل رابطہ سڑکیں تعمیر ہوں گے، عوام کو اس وقت کے لیے ابھی سے پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے زمینوں سے زیادہ زراعت حاصل کرنے کے لیے بھی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر امن کمیٹی غذر کے ممبران ،انتظامیہ، میڈیا کے علاوہ دیگر شعبوں کے نمائندوں نے مستقبل کے لیے پلاننگ پر سیشن کے انعقاد پر وی سی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں