غذر، گورنمنٹ پرائمری اسکول گاہکوچ بالا کے سالانہ امتحان کے نتیجے اعلان کردیا گیا

منگل 10 دسمبر 2019 17:41

غذر ۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) گورنمنٹ پرائمری اسکول گاہکوچ بالا کے سالانہ امتحان کے نتیجے اعلان کردیا گیا، اسکول کا مجموعی نتیجہ 97 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات ،والدین اور پی ٹی اے کے عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیرمین نعمت خان اور ہیڈ ماسٹر ہمت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کا اچھا نتیجہ اساتذہ، طلبہ اور سکول مینجمنٹ کمیٹی کی کوششوں کا صلہ ہے، بچے محنت کریں اور اس سے بھی زیادہ کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے کا دور ہے، پرائمری سکول کی تعلیم عمارت کی بنیاد ہے بنیاد اچھی ہو تو عمارت مضبوط ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں