غذر، آغاخان ایجوکیشن سروس معیاری تعلیم کے فروغ میں اکیڈمی کا کردار ادا کررہاہے،مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد

منگل 10 دسمبر 2019 23:47

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد، اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن حبیب الرحمان نے آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول گاہکوچ کے سالانہ یوم تاسس اور تقسیم انعامات کے حوالے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان آغاخان ایجوکیشن سروس سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے معیاری تعلیم کے فروغ میں اکیڈمی کا کردار ادا کررہاہے، آغاخان ہائیر سکینڈری سکول گاہکوچ نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی کے بورڈ میں نمایاں کاکردگی حاصل کی جو کہ پرنسپل اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ،اس شاندار کامیابی پر سکول کے پرنسپل اور اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں اور ساتھ ساتھ بچوں کو محنت کا صلہ ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،صوبائی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کا نظام بہتر کرنے کے لیے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کا الحاق کردیا ہے ، ہماری حکومت نے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کو سالانہ دس کروڑ روپے کی لاگت سے سے مفت کتابیں فراہم کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوان نے تعلیم کے میں میدان میں پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کردیا ہے آج آغاخان ہائیر سکینڈری سکول گاہکوچ کے طلبہ و طالبات نے اپنے خاکوں کے ذریعے ملک سے وفاداری اور اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے جو پیغام دیا ہے ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے آغاخان ہائیر سکینڈری سکول گاہکوچ کے گراونڈ کی مرمت کے لیے فنڈز دینے کا اعلان کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں