سیاحت کے فروغ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت اہم اقدامات کررہی ہے،صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا

جمعہ 21 فروری 2020 16:18

سیاحت کے فروغ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت اہم اقدامات کررہی ہے،صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا
غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت اہم اقدامات کررہی ہے، گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد ملکی سیاحت میں انقلابی ترقی ہوگی، گلگت بلتستان ایکسپریس وے کا منصوبہ پر 48 ارب روپے لاگت آئے گی، پہلا فیز شندور سے چترال تک 16 ارب کا پی سی ون بھی منظور ہوچکا ہے جبکہ گلگت سے شندور تک 32 ارب روپے کا منصوبے فنڈز کی منظوری کے لیے اگلے ہفتے ایکنک میں بیھجا جارہا ہے بہت جلد منظوری کے بعد گلگت چترال ایکسپریس وے منصوبے پر کام شروع ہوگا اس اہم شاہراہ کے تعمیر کے بعد سیاحت کے فروغ کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کو کے کے ایچ کے متبادل راستہ بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقداقات کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں