غذر میں اب تک کوئی کرونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے، ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر

جمعہ 6 مارچ 2020 16:05

غذر میں اب تک کوئی کرونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے، ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر
غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر غذر ڈاکٹر عیسی خان نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ غذر میں اب تک کوئی کرونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے البتہ گلگت میں ایک خاتون میں کروناوائرس کا تصدیق ہوا اور تین مزید مشتبہ افراد کو بھی دنیور ہسپتال میں قائم وارڈ میں رکھا گیا ہے اور محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے تمام اضلاع میں ڈاکٹروں کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکروں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے آگاہی مہیم دیا جاتا ہے تاکہ عوام اس بیماری سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں