ضلع بھر میں گندم اور آٹے کی ڈیلر شپ کے لیے ٹینڈر کا سلسلہ جاری ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک

جمعہ 26 جون 2020 22:40

غذر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2020ء) محکمہ خوراک غذر نے سال 21-20 کے لیے ضلع غذربھر میں گندم اور آٹے کی ڈیلر شپ کے لیے ٹینڈر کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک غذر خالد حسین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ محکمہ خوراک عوام منصفانہ انداز میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہا ہے اس سلسلے میں تحصیل پھنڈر ، گوپس اور یاسین میں میڑیٹ پر اوپن ٹنڈر کرایا گیا ہے اور تحصیل اشکومن کے لیے یہ سلسسلہ جاری ہے اسی طرح تحصیل پونیال میں گاؤں سطح پر عوامی فوڈز کمیٹیاں بنائی گئی ہے اور عوامی فوڈز کمیٹیاں عوامی مفاد میں خود ڈیلر مقرر کرکے محکمہ خوراک کو ڈیلرز کی لسٹ فراہم کررہی ہیں اور ایک دو روز میں تحصیل پونیال اور اشکومن کے لیے بھی ڈیلرز مقرر کرنے کا سلسلہ مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا تمام کارروائی میریٹ پر کرنے کے لے اوپن ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں