811 خاندانوں کو صحت انصاف کارڈز دینے کا عمل جاری ہے، نعمت شاہ

ہفتہ 27 جون 2020 16:03

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2020ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مستحقین کو صحت انصاف کارڈ اسکیم کے تحت ضلع غذر میں بھی ضلع صحت انصاف کارڈز تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری۔ ابتدائی مرحلے میں ضلع غذر کے 15811 خاندانوں کو صحت انصاف کارڈز دینے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف غذر کے صدر نعمت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی غریب دوستی کی وجہ سے تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب طبقات کی حالات زندگی میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ غذر میں مجموعی طور پر 15811 خاندانوں میں انصاف صحت سہولت کارڈز تقسیم کر رہے ہیں تحصیل اشکومن سے تقسیم کے عمل کو شروع کیا ہے اب تک ایک ہزار گھرانوں کو کارڈز تقسیم کیے گئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق ہر گاؤں ہر تحصیل میں مستحقین کے گھر کی دہلیز پے تقسیم کو یقینی بنایا جارہاہے، اس پروگرام میں وہ تمام افراد شامل ہیں جن کا تعین انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہونے والے غربت کے سروے میں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا مقصد علاج معالجے کے تمام اخراجات تحریک انصاف کی حکومت نے برداشت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد غذر کے تمام تحصیلوں میں کارڈز تقسیم کرنے سلسلہ شروع ہوگا۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں