گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر کا غذر تھری کے گنڈائی پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کا حکم

بدھ 18 نومبر 2020 19:32

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر نے غذر تھری کے گنڈائی پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے جی بی ایل اے 21 میں بیلٹ باکس کے پولنگ اسٹیشن سے باہر ملنے کے معاملے پر گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر نے غذر تھری کے گنڈائی پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا، جی بی ایل اے 21 کے گنڈائی پولنگ اسٹیشن میں 22 نومبر کو پولنگ ہوگی،جی بی ایل اے 21 میں مسلم لیگ ن کے غلام محمد کو چار ہزار 609 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار دیا گیا تھا،جی بی ایل اے 21 میں تین ہزار 686 ووٹوں کے ساتھ پی پی پی دوسری پوزیشن پر جبکہ تین ہزار 181 ووٹوں کے ساتھ آزاد امیدوار تیسری پوزیشن پر رہی تھی،جی بی ایل اے 21 میں پی ٹی آئی ایک ہزار 761 ووٹوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہی تھی۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں