یاسین کی نو سو سالہ پرانی تاریخی رسم تخم ریزی(ہیماس) کی تیاریاں شروع

جمعرات 4 مارچ 2021 17:59

غذر۔4مارچ  (ردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 مارچ ۔2021ء) :یاسین کی نو سو سالہ پرانی تاریخی رسم تخم ریزی(ہیماس) کی تیاریاں شروع راجہ جہانزیب، مقام نمبردارن اور خلیفہ صاحبان ودیگر معززین علاقہ کی باہمی مشاورت سے 6٫7مارچ کے دن مقرر اس رسم کو منانے کا مقصد لمبی سردیاں گھروں محسور ہو کر گزارنے کے بعد جاتی سردی کو خدا حافظ اور آنیوالی بہار کو خوش آمدید کرنے کے علاوہ یہاں مقامی زمیندار کو ذہنی طور پر کھتی باڈی ودیگر زمینداری کیلئے تیار کرنا ہے اس روز مقامی زمیندار اپنے گھروں کی مکمل صفائی ستھرائی کے بعد منفرد اندازِ میں خوب دلہن کی طرح سجاتے ہیں جبکہ خواتین گھروں میں یہاں کا دیسی پکوان خاص سوغات  لوکل زبان میں (دریم) کہتے ہیں جسے تیار ہونے میں کم و بیش چھ سے آٹھ گھنٹے لگ جاتے ہیں اس روز دور دور سے مبارکباد کیلئے آنیوالے مہمانوں کے سامنے پیش کرتے ہیں اور گھر کی بہن بیٹیوں کے حصے کا گھانا(بھگو)کی شکل میں گھر سے سیپشل بندہ انکی سسرال میں پہنچا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اس تہوار کا مرکزی جلسہ گاہ صدیوں سے پراپر یاسین ہی ہوتا ہے جہاں رات کے وقت لوگ اپنے اپنے گھروں  سے قافلے کی شکل میں ہاتھوں میں مشعل جسے مقامی زبان میں (جنجہ)کہتے ہیں کو تھام کر روشنانوٹ راجہ صاحب کے گھر پہنچ جاتے ہیں جہاں رات بھر دیس بینڈ کی تھاپ پر لوگ رقص کرتے ہیں اسطرح الصبح یاسین کے مضافاتی گاؤں منیچ میں موجود تقریباً ایک ہزار سال پرانا بہت بڑا  گھر جو (تختوختن) کے نام سے مشہور ہے میں راجہ جہانزیب کی قیادت میں رسم تخم ریزی (ہیماس)اداکرتے ہیں اس کے بعد لوگ گھوڈا سواری اور کھیلوں کا بادشاہ پولو سے بھرپور لطف اندوز ہوتے اس دو روزہ فیسٹیول میں عام پبلک کے علاوہ گلگت بلتستان کے تقریباً تمام محکموں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹز بھرپور انداز میں شرکت کرکے اس تہوار کو چار چاند لگاتے ہیں اس رسم کی تاریخ نو سو سال پرانی ہے اس کو منانے کا ایک مقصد رواداری، باہمی ہم ہنگی اور بھائی چارگی کو فروغ دینا بھی ۔

اخرمیں دعاء خیر کیساتھ تخم ریزی کا پروقار تقریب اختتام پذیر ہوتا ہے اس تہوار کے بعد باقاعدہ طور پر یہاں کے زمیندار اپنے اپنے کھتی باڈی کے کاموں مشغول ہوجاتے ہیں

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں