غذر میں گلیشیئرپگھلنے کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، سیلابی ریلے سے تین گائوں متاثر ،35گھروں کو نقصان

جمعرات 10 جون 2021 00:21

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں درمندر میں گلیشیئرپگھلنے سے تباہی پھیل گئی،سیلابی ریلے سے 3گاؤں متاثر ہوئے جبکہ 35 گھرانوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ضمیر عباس کے مطابق سیلابی ریلے سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ،انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو خیمے اور خوراک مہیا کردی گئی ہیں۔سیلاب کی وجہ سے پاور ہاؤس کاچینل،مین شاہراہ اور رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچاجبکہ سڑکوں کی بحالی کیلئے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے تحت کام جاری ہے

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں