غذر میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 19 جون 2021 19:03

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) غذر میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم بارہ روز بعد گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی غذر عبدالمجید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سات جون کو گاؤں کوچدہ میں 11 سالہ بچی کی لاش باتھ روم سے ملی تھی، 15 جون کو بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے بعد قتل ثابت ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شک کی بنا پر ٹریکٹر ڈرائیور ملزم نذیر احمد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا، ملزم نے بچی کو باتھ روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دباکر قتل کر دیا اور لاش باتھ روم کی چھت سے لٹکا دی تھی۔ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ چٹور کھنڈ میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں