ضلع غذر میں گلیشیر سرکنے کا سلسلہ نہ رک سکا ، زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا ، شہری پریشان

منگل 20 جولائی 2021 15:14

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیر سرکنے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا، مقامی آبادی کا زمینی رابطہ بحال نہ ہونے کے باعث شہریوں کو اشیائے خورونوش کے حصول میں پریشانی کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

غذر کے گائوں بدصوات میں وقفے وقفے سے گلیشیر سرکنے کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا ،علاقے میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرین کیلئے امدادی سامان پہنچانے کا عمل شروع کردیا گیا ۔گلیشیر سرکنے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ایک طرف سڑکیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں دوسری جانب سیلابی کٹائوکے زد میں آنے سے اشکومن اور ایمت کا زمینی رابطہ بھی گزشتہ تین روز سے مکمل منقطع ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں