غذر، گلیشیر سرکنے کا سلسلہ جاری، روڈ بحال کردیا گیا

لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر 10 گھرانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیا

ہفتہ 31 جولائی 2021 12:00

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے مختلف بالائی پہاڑوں سے گلیشیر پگھلنے اور بدصوات گلیشیر وقفے وقفے سے سرکنے کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔گشگش پڑی میں بلاک اشکومن روڈ اورگلگت چترال روڈ کو بحال کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریائے غذر میں طغیانی سے ہاسس گورنمنٹ اسکول کی مختلف رابطہ سٹرکیں اور یاسین کے بالائی علاقہ درکوت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے ان 10 گھرانوں کو انتظامیہ نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر غذر ضمیر عباس کے مطابق نشیبی علاقوں کے عوام کو دریائی کٹائو سے بچنے کیلئے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں