استور،غذر چترال ایکسپریس وے منصوبے کا ٹینڈر پروسیس مکمل ہوگیا

جمعہ 5 نومبر 2021 23:22

استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2021ء) غذر چترال ایکسپریس وے منصوبے کا ٹینڈر پروسیس مکمل ہوگیا ۔پاکستان کی معروف نجی تعمیراتی کمپنی رستم اسیوسی ایٹس ڈائنامک کنسٹریکشن کمپنی نے ٹینڈر حاصل کرلیا 50 ارب کے تاریخی منصوبے پر رواں ماہ کام کا آغاز کیا جائے گا منصوبہ کو تین سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلا سیکشن گلگت سے گاہکوچ،دوسرا سیکشن گا ہکوچ سے گوپس اور تیسرا سیکشن گوپس سے چترال تک محیط ہوگا۔منصوبے کی تعمیر کیلئے ڈھائی سال لگ جائینگے ۔غذر چترال روڈ کی تعمیر کے بعد گلگت بلتستان کے لوگوں کو کے۔ کے۔ ایچ کے متبادل کے طور پر ایک محفوظ شاہراہ میسر آسکے گی جبکہ شاہراہ کی تعمیر کے بعد ضلع غذر میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں