غذر میں لیویز فورس ،میونسپل فورس اور فائر برگیڈ سٹاف کی ہفت روزہ ٹریننگ کا آغاز

منگل 14 فروری 2017 22:05

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء)ضلع غذر میں لیویز فورس ،میونسپل فورس اور فائر برگیڈ سٹاف کی ہفت روزہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ٹرینگ کا مقصد لیویز فورس اور میونسپل فورس کو کار امد فورس بنانا ہے منگل کے روز لیویز ،میونسپل فورس اور فائر برگیڈ سٹاف کی ہفت روزہ ٹرینگ کا آغاز کر دیا گیا ہے یہ ٹرینگ ریسکو 1122کے ماہر ٹریلرز کی زیر نگرانی کرائی جارہی ہے جس کا مقصد ٹرینگ کے شرکا کو قدرتی افات کے حوالے تربیت دینا ہے اس ہفت روزہ تربیتی پروگرام میں شرکا کو تدریسی اور عملی دونوں طرح کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی کپسٹی بلڈنگ ہوسکے یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن و ڈپٹی کمانڈنٹ لیولز فورس نوید احمد نے گاہکوچ میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ جی بی سے خصوصی درخواست کرکے لیویز اور میونسپل فورس کی ٹرینگ کا اہتمام کرایا ہے اور اج سے ٹرینگ کا باقاعدہ آغاز بھی ہوچکا ہے اس ٹرینگ میں ہم نے ضلع غذر کے تمام لیویز اور میونسپل فورس کے جوانوں کو لاکر شامل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تربیت مکمل ہونے کے بعد دونوں فورسسز کو ضلع غذر میں امن وامان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمے اور قدرتی افات سے نبرد ازما ہونے کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں