غذر،جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ اتوار کل سے گاہکوچ میں شروع ہوگا

ہفتہ 27 اپریل 2019 14:50

غذر،جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ اتوار کل سے گاہکوچ میں شروع ہوگا
غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ اتوار سے گاہکوچ میں شروع ہوگا، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن و ایڈمنسٹر بلدیہ گاہکوچ حبیب الرحمان کے زیر صدارت اہم اجلاس اج گاہکوچ میں ہوا جس میں محکمہ سیاحت ،پولیس سپورٹس اور پولو اسوسی ایشن کے حکام نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن حبیب الرحمان نے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل 2بجے ٹورنامنٹ کا باقائدہ افتتاح ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں سب ڈویڑن کے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور کل پہلے دن تین مقابلے ہونگے پہلا میچ پونیال ریڈ اور اشکومن ریڈ کے درمیان ہوگا دوسرا میچ ہائی لینڈر اور شیر قلعہ کے درمیان ہوگا جبکہ تیسرا میچ پونیال گرین اور یلو پونیال کے درمیان ہوگا ٹورنامنٹ کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے یہ بھی کہا ہے کہ گلگت بلتستان آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاح پولو کا کھیل انتہائی شوق سے دیکھتے ہیں اس لیے سیاحوں کو بیھٹنے نے کے الگ جگہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں