گاہکوچ میں سال کی پہلی برفباری ،متعدد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

منگل 5 جنوری 2021 15:24

گاہکوچ میں سال کی پہلی برفباری ،متعدد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2021ء) ضلعی ہیڈ کواٹر گاہکوچ شہر میں سال کی پہلی برفباری شروع جبکہ بالائی علاقوں میں مسلسل کئی روز سے جاری برفباری کے باعث متعدد بالائی علاقوں کا زمینی رابطے بھی منقطع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لوگوں نے سردی سے بچنے کے لیے گرم کپٹرے اور جلانے کی لکڑی کے علاوہ ایل پی جی گیس جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بالائی علاقوں کے راستے صاف کرنے کے لیے مشنری روانہ کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں امدادی ٹیموں کو بالائی علاقوں تک ریسائی ممکن ہو ۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں