وڈھ سے گندم کی نقل وحمل پر مکمل پابندی لگائی جائے‘لعل محمد گمشادزئی

بدھ 18 مئی 2016 15:20

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) تحصیل وڈھ کے سماجی شخصیت لعل محمد گمشادزئی نے کہاہیکہ وڈھ سے گندم کی نقل وحمل پر مکل پابندی لگائی جائے اور ضلع بندی کی جائے وڈھ بازار اور دیگر علاقوں سے روزانہ ٹرکیں گندم سے بھر کر دیگر علاقوں کو منتقل ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ وڈھ کے تاجرروں کو گزشتہ سال اس بات پر گند م علاقہ سے لے جانے اجازات دی گئی تھی کہ جب علاقہ میں گندم کی قلت پر علاقہ کو گندم کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی گی مگر اس بات پر کوئی عمل نہیں ہو اور وڈھ میں گندم کی فئی بوری کی قیمت 3000ہزار سے زائد میں فروخت کی گئی اور یہ منافع ان دوکانداروں نے کمائی جو اس بات کے پانبد تھے کہ وہ علاقہ میں گندم کو بلیک میں فروخت نہیں کرئینگے انہوں نے کہاکہ وڈھ بازار اور دیگر علاقوں سے گندم کی مکمل نقلوحمل پر نظر لگائی جائے اور ضلع بندی پر فوری عمل درآمد کی جائے بصورت دیگر عوام کے اس بنیادی مسلئے پر احتجاج کا حق رکھتے ہیں وڈھ سے جو کے نام پر گاڈیوں میں سرعام گندم لوڈ ہورہی ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار اسٹنٹ کمشنر وڈھ سے اپیل لی ہے کہ وہ اس مسلئے پر فوری ایکشن لیکر عوام کو سہولت فراہم کریں-

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں