خداکی قسم! اقتدار کی ہوس نہیں،اقتدارعوام کیلئےچاہیے،بلاول بھٹو

میرامقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں عوام کی محرومیوں سے ہے، عوام کے حقوق اور جمہوریت کیلئے ہرطاقت سے ٹکراؤں گا،مجھے عوام کا ساتھ چاہیے،25جولائی کوتیرپرٹھپہ لگا کرپیپلزپارٹی کوکامیاب کریں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کاعوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 جولائی 2018 21:51

خداکی قسم! اقتدار کی ہوس نہیں،اقتدارعوام کیلئےچاہیے،بلاول بھٹو
خان گڑھ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جولائی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خداکی قسم! اقتدار کی ہوس نہیں، اقتدارعوام کیلئے چاہیے،میرامقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں عوام کی محرومیوں سے ہے، عوام کے حقوق اور جمہوریت کیلئے ہرطاقت سے ٹکراؤں گا،مجھے عوام کا ساتھ چاہیے،25جولائی کوتیرپرٹھپہ لگا کرپیپلزپارٹی کوکامیاب کریں۔

انہوں نے آج خان گڑھ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 50سال سیاسی جدوجہد کی۔ہم نے جیلیں بھی کاٹی ہیں ۔آپ کے بڑوں نے بھی بھٹو اور شہید محترمہ کا ساتھ دیا تھا۔ہم بھٹو الم تھامیں گے اور ان گلیوں سے گزریں گے جہاں سے ذوالفقار بھٹو گزرے اور جہاں سے محترمہ بی بی گزری تھیں۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور نوابزادہ نے ملکر ظالموں نے ملکر جدوجہد کوشش کی۔

(جاری ہے)

ہم نے ماضی میں بھی یہاں گریڈ اسٹیشن تعمیرکیا، گیس فراہم کی، سیلاب کی روک تھا م کیلئے بندھ تعمیر کیے۔آج بھی ہم خدمت کا وہی جذبہ لیکر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ سیاست میں کیوں ہیں؟ذوالفقار بھٹو کوپھانسی، مرتضیٰ بھٹو کوگولیوں کانشانہ بنایا گیا، آصف زرداری کوجیل میں ڈالا گیا، بے نظیر بھٹو کولیاقت آباد میں قتل کیا گیا۔

لیکن ہم جدوجہد نہیں چھوڑیں گے۔ہم عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلام ان جیالوں کوجومحترمہ شہید کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس ملک کی ہر ماں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔میرا مقابلہ کسی سیاسی جماعت ، کسی سیاستدان سے نہیں، میرا مقابلہ بھوک ،غربت معاشی ناانصافی اور عوام کی محرومیوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی ناانصافی کے خاتمے کیلئے قدم اٹھایا تووہ شہید ذوالفقار بھٹو تھے۔

پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جوہمیشہ عوام کی خدمت کرتی ہے۔میں ایسا معاشرہ چاہتا ہوں جہاں ہر کسی کوزندگی میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملیں۔ایسا نظام چاہتاہوں جہاں صحت و تعلیم کا یکساں نظام ہو۔مجھے دنیا کی کوئی طاقت شہید بی بی کے مشن کوپورا کرنے سے نہیں روک سکتی۔شہید بی بی نے بھی اپنے مشن کوپورا کرنے کیلئے ساری زندگی لگا دی۔پسے طبقات کوبااختیار بنانے اور پاکستان کوجمہوری پاکستان بنانے اور انتہاپسندی کیخلاف تھی۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کے ظلم کے بعد بلوچستان میں آزادی اور سندھ میں پاکستان نہ کھپے کا جبکہ سوات میں دہشتگردی عام تھی۔لیکن آصف زرداری نے ساتواں این ایف سی ایوارڈ دیا، بے نظیرانکم سپورٹ دیا،پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کئے، اٹھارویں ترمیم لیکر آئے۔اسی طرح میں بھی کسانوں کیلئے منشور لیکر آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کسان خوش توپورا ملک خوش۔

کسان کارڈ دیں گے جس سے کسانوں کوسبسڈی اور بلاسود قرضے ملیں گے۔کسان کارڈ سے یوریا کی بوری 500روپے کی ملے گی۔ڈی اے پی کی بوری 1700روپے کی دی جائے گی۔کسان کارڈ سے فصلوں کی انشورنس کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 2008ء میں حکومت آئی توقیمت 400روپے تھی لیکن ہم نے قیمت بڑھا کر1200روپے کردی۔جس سے کسانوں کوجائزقیمت ملی اور پاکستان ایکسپورٹ بھی بڑھ گئی۔

حکومت میں آکرکپاس ، چنا، مکئی اور گنے کے کاشتکاروں کوبھی امدادی قیمت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خداکی قسم ،مجھے اقتدار کی ہوس نہیں ہے۔میں اقتدار بھوک کے خاتمے اور خوشحالی ، نوجوانوں کوروزگار دلانے اور مزدوروں کوحق دلانے ، انتہاپسندی کے خاتمے اور مفت اور معیاری صحت وتعلیم کے نظام اور جمہوریت کیلئے چاہتا ہوں۔میں عوام کے حقوق کیلئے ہرطاقت سے ٹکراؤں گا۔مجھے عوام کا ساتھ چاہیے۔25جولائی کوتیرپرٹھپہ لگوائیں ۔میرے تمام امیدوارو ں کومنتخب کروائیں۔اگر عوام نے میرے تمام امیدواروں کومنتخب کروایا توعوام کے مسائل حل کرنے میں آسانہ ہوگی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں